اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق «آیت اللہ العظمی جعفر سبحانی» نے عالمی اہل بیت (ع) اسمبلی کی جنرل اسمبلی کے پانچویں اجلاس کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اقوام کے درمیان وحدت و یگانگت اور اتحاد و یکجہتی نمایاں ضرورت ہے جس کی دنیا کے تمام عقلاء تعریف و تمجید کرتے اور اس پر زور دیتے ہیں۔ انھوں نے کہا ہے کہ آج تشیع، رکاوٹیں ہٹ جانے کی بنا پر، تیزرفتاری سے آگے بڑھ رہا ہے اور ذرائع ابلاغ کے ذریعے ملکوں اور گھروں میں داخل ہورہا ہے اور ثقلین کا مکتب ـ جو گذشتہ کئی صدیوں کے دوران لوگوں کی آنکھوں سے اوجھل تھا ـ اپنا چہرہ رفتہ رفتہ دنیاوالوں کو دکھائے گا۔ انھوں نے کہا: اس عظیم اجتماع میں اس بات پر تأکید ہونی چاہئے کہ "شیعہ شخصیات کو دنیا کے گوشے گوشے میں اپنی تبلیغی اور تعلیمی قوت اور صلاحیتوں میں اضافہ کرنا چاہئے"۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/110